ممبئی : بالی ووڈ سْپر اسٹار سلمان خان کو بدنامِ زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد انہوں نے بلٹ پروف گاڑی خرید لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو بدنامِ زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے حال ہی میں متعدد بار قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں جس کے بعد اداکار نے اپنی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خود بہتر اقدامات کرنے شروع کر دیئے ہیں۔سلمان خان نے اپنی حفاظت کیلئے جدید اور مہنگی ترین بلٹ پروف گاڑی سیو پٹرو نیسیان خرید ی ہے جو کہ خاص طور پر بیرون ملک سے درآمد کروائی گئی ہے اور اس وقت بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔