:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے موبائل فون سمگل کرنے پر 2 ملازمین کوبرطرف کر دیا ۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ ادارے میں احتساب کا عمل جاری ہے،پی آئی اے انتظامیہ نے موبائل فون سمگل کرنے پر اپنے 2 ملازمین کو برخاست کر دیا ہے،
دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون سمگل کرنے میں ملوث پائے گئے۔انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد دونوں ملازمین کو برطرف کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔