پاکستان اور زمبابوے کے مابین آج دوسرا ٹی 20 معرکہ، بابر اعظم بڑی جیت کیلئے پرعزم

0 158

راولپنڈی:   پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 آج شیڈول ہے، قومی کپتان بابر اعظم نے ایک صفر کی برتری سے بڑی جیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں پھر زمبابوے اور پاکستان مدمقابل ہیں، وقت بھی وہی ساڑھے تین کا ہے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا جب بِگل بجے گا تو چھکے چوکوں کی برسات ہو گی، وکٹوں کی بات ہو گی۔

ٹیموں کے بڑوں نے سر جوڑ لیے، پلان اور جوڑ توڑ بھی مکمل ہیں، افتتاحی میچ میں زمبابوے کے 156 رنز تھے، وہاب ریاض اور حارث رؤف کی دو دو جبکہ ڈیبیو کرنے والے لیجنڈری عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بابراعظم کے فاتحانہ 82 رنز میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے جس کے ذریعے مطلوبہ ہدف 4 وکٹ پر پورا کرنے میں مدد ملی۔

پلیئر آف دی میچ بابر اعظم نے آج پھر جیت کا عزم ظاہر کر دیا، کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا، اسی فتح کے جذبے کو برقرار رکھیں گے۔ دوسری جانب مہمان ٹیم نے بھی سیریز میں کم بیک کا دعویٰ کر دیا جس سے دلچسپ مقابلے کی امید بڑھ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.