وزیراعظم نے صوبے میں گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے: زیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبے کے سرد علاقوں میں گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے امید ہے کہ وزارت توانائی وزیراعظم کی اس یقین دہانی کو جلد عملی جامہ پہنائی گی اور اس مسلئہ کا مستقل بنیادوں حل نکالا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پارٹیز قلات کے وفد سے با چیت کرتے ہوئے کیا جس نے بی اے پی کے ضلعی صدر بابو محمد رمضان اور مہر دل لانگو کی قیادت میں ان سے ملاقات کی وفد نے وزیراعلیٰ کو قلات کو گیس نکاسی آب اور پانی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلی نے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.