ایما ن علی کی شوبز میں واپسی ،نامکمل پراجیکٹس مکمل کریں گی

0 138

کراچی( سٹا ف رپورٹر ) شادی کے بعدشوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے والی اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے واپسی کاعندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے نامکمل پراجیکٹس کو مکمل کریں گی اور ایک فلم کا سکرپٹ بھی لکھ رکھا ہے جسے عملی جامہ پہناناہے ۔ان کا کہناتھاکہ خواتین کا فلمسازی کیلئے میدان عمل میں آنا خوش آئند ہے ، اس سے بیرون ممالک میں پاکستان کا ایک اچھا تاثرجائے گا۔ میری کوشش ہوگی کہ موضوعاتی فلمیں بناکر دنیا بھر میں اپنے مسائل سکرین کے ذریعے پیش کروں ،پاکستان کے فلم پروڈکشن اداروں کو خواتین کی ان کاوشوں کو سراہنا چاہئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.