لورالائی (یو این اے )لورالائی فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر محمد رفیق، جنرل سیکرٹری عبدالمجید کاکڑ، سینئر نائب صدر زین اللہ کاکڑ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد شریف حمزہ زئی نے فروٹ اینڈ ویجٹیبل بلوچستان کے صدر حاجی رفو گل بڑیچ اور جنرل سیکرٹری حاجی شیر علی بنگلزئی کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایف آئی آر جھوٹی اور من گھڑت ہے، اور ہم اس قسم کی دھمکیوں سے ہرگز نہیں ڈرنے والے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے کہا کہ وہ اپنے صوبائی قائدین کے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائدین کی رہنمائی میں ہم سخت قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں تاکہ کسی بھی غیر منصفانہ کارروائی کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ جھوٹی ایف آئی آر ان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی اور وہ اپنے حقوق کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کو تیار ہیں۔