عمران خان اپنے ملک کیلئے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں:بین گولڈ سمتھ

عمران خان ایک اچھے اور معزز آدمی ہیںجمائما خان کے بھائی کی عمران خان کے حق میں ٹو ئٹ
لندن /اسلام آ باد:سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کے بھائی ماہر ماحولیات بین گولڈ سمتھ نے کہ ’میرے بہنوئی عمران خان ایک اچھے اور معزز آدمی ہیں، اپنے ملک کیلئے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں ، وزیر اعظم کے طور پر ان کا ریکارڈ غیر معمولی ہے
پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ان کے سابق برادر نسبتی بین گولڈ سمتھ کا موقف بھی آگیا۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں بین گولڈ سمتھ نے عمران خان کی ماحول دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران کی قیادت میں پاکستان نے ماحولیاتی بحالی کے حوالے سے بہت کام کیا اور عالمی سطح پر اپنے آپ کو منوایا۔ یاد رہے کہ بین گولڈ سمتھ لندن میں سرمایہ کاری فرم ’مینہیڈن‘ کے بانی اور سی ای او ہیں، جو توانائی اور وسائل کی کارکردگی کے حوالے سے کام کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.