لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں طنزیہ ٹویٹ کردیا۔
مریم نواز نے لکھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو، میں کیا کروں؟ پیٹرول مہنگا تو گاڑی مت چلاؤ، میں کیا کروں؟ ، خواتین سے زیادتی ہے تو گھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟ شہدا کے لواحقین صبر کریں، میں کیا کروں؟۔
روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟
چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو،میں کیا کروں؟
پیٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟
خواتین سےزیادتی ہے توگھر بیٹھیں،میں کیا کروں؟
شہدا کےلواحقین صبرکریں،میں کیا کروں؟
تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں !— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 10, 2021
مریم نواز نے مزید کہا کہ تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں!۔