وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر میرسلیم احمد کھوسہ کی ملاقات

:وفاقی وزیر تجارت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء جام کمال خان سے پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے منگل کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور کے علاوہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی سے متعلق بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر جام کمال خان نے کہاکہ بلوچستان کی تاجربرادری کودرپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،

وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمہ اور معاشی خوشحالی کیلئے برآمدی اور درآمدی شعبہ جات سے وابستہ افراد کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ،بلوچستان کے تاجروں کی ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اور ملک کے اندر قانونی تجارت کے فروغ کیلئے دی جانے والی تجاویز کو اہمیت دیں گے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اجتماعی مفادات کے حامل منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

اجتماعی سوچ کے ساتھ ملک وصوبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کیاجاسکتاہے ،اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے مسلم لیگ(ن) کے پارٹی امور سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.