کراچی : شہر قائد میں مبینہ تشدد سے کم عمر گھریلو ملازم لڑکے کی موت واقع ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے پوش علاقے بہادرآباد میں پیش آیا، لڑکے کو اسپتال لانے والی خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنی کار میں لڑکے کی لاش کو نجی اسپتال لیکر آئیں اور اسپتال ملازمین کی مدد سے لاش کو اسپتال کے اندر منتقل کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون لاش کو کار کی پچھلی سیٹ پر رکھ کر لائیں، واقعے میں نظر آنے والی کار فرحت جاوید نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے۔پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق کم عمر لڑکا گھریلو ملازم ہے جسے بدترین تشدد کرکے قتل کیا گیا،لڑکے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں