اسلام آباد:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کے دوران پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت بھی دے دی گئی ہے اور اسے ولی عہد کے شیڈول میں بھی شامل کرلیا گیا ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے انتظامات بھی شروع کردئیے ہیں ۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی اکیس نومبر کو پاکستان آمد متوقع ہے ان کے دورے کے دوران ہونے والے اہم معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت سعودع عرب میں ہیں دورہ پاکستان کے موقع پر سعودی ولی عہد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے اور یہ خطاب ان کے شیڈول میں بھی شامل کرلیا گیا ہے اپنے خطاب میں شہزادہ محمد بن سلمان پاک سعودی تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر اظہار خیال کرینگے پارلیمانی ذرائع نے مزید بتایا کہ مشترکہ اجلاس اکیس یا بائیس نومبر کو بلایا جائے گا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی کرینگے پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر وزیراعظم ،چئیرمین سینٹ،سپیکر قومی اسمبلی ،اپوزیشن لیڈر اور عسکری قیادت سعودی ولی عہد کا استقبال کرے گی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سعودی ولی عہد کے خطاب کے موقع پر تیاریوں اور انتظامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے شہزادہ محمد بن سلمان کے خطاب کے موقع پر عسکری قیادت کو بھی دعوت دی جائے گی جو کہ مہمانوں کی گیلری میں موجود ہونگے صوبائی گورنرز ،وزرائے اعلی اور سفارت کاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا اجلاس کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے جائزے کیلیے سعودی ٹیم پارلیمنٹ کا جلد دورہ کرے گی۔