شادی کے بعد کترینہ کیف کا پہلا پیغام سامنے آ گیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اداکار وکی کوشال سے شادی کے بعد مداحوں کے نام پیغام جاری کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرئنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری پیغام میں کترینہ کیف نے اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  اس خوبصورت لمحے کے لیے ہمارے دلوں محبت اور شکرگزاری کے جذبات بھرے ہوئے ہیں۔ اس نئے سفر کے آغاز پر آپ تمام لوگوں کی محبتوں اور دعاؤں کے طلبگار ہیں۔

خیال رہے کہ وکی کوشال اور کترینہ کیف آج شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.