کراچی سے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 46605 سعودی ریال برآمد

کراچی(آن لائن)پاکستان کسٹمز JIAP ائرپورٹ کلکٹریٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے کراچی سے بذریعہ PIA کی پرواز PK 743 سے سعودی عرب(مدینہ) جانے والے محمد احمد صدیق نامی مسافر کے قبضہ سے دوران جسمانی تلاشی 46605(چھیالیس ھزار چھ سو پانچ) سعودی ریال برآمد کئے ھیں مسافر نے برآمد شدہ ریال اپنے پہنے ھوئے کپڑوں میں چھپائے ھوئے تھے برآمد شدہ ریال پاکستانی 30،29،000 (تیس لاکھ انتیس ھزار روپے) کے مساوی ھیں برآمد شدہ ریال تحویل میں لے کر ضبط کئے ہیں۔ مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارھی اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ائرپورٹ کلکٹریٹ میں کلکٹر ڈاکٹر ندیم میمن صاحب اور ایڈیشنل کلکٹر اسد اللہ لاڑک کی اسمگلنگ کے سدباب کے لئے خصوصی ھدایات /احکامات کے نتیجہ میں رواں ماہ انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے اسسٹنٹ کلکٹر ڈپارچر وقار حیدر کی سربراھی میں بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 4 کیسز کے نتیجہ میں کل 1،71،67،100(ایک کروڑ اکھتر لاکھ 67 ھزار ایک سو )روپے مساوی 75854 امریکن ڈالر کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ ائرپورٹ کلکٹریٹ کا عملہ شب و روز تندھی کے ساتھ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے مستعد اور متحرک ہے#/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.