اسلام آباد:پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایک روزہ بین الصوبائی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 27 مارچ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے سات ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔