تنخواہ نہ ملنے پر چین میں تعینات افغان سفیر نے عہدہ چھوڑ دیا

عہدہ چھوڑنے سے متعلق ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات ہیںجنکا ذکر نہیں کرنا چاہتا، جاوید احمد قائم

بیجنگ : چین میں تعینات افغانستان کے سفیر جاوید احمد قائم نے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر عہدہ چھوڑ دیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد کابل سے کئی مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے پر جنوری میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے ۔ جاوید احمد قائم نے کہا کہ سفارت خانے کے بہت سے سفارت کار پہلے ہی چلے گئے ہیں اور کابل نے انہیں اگست سے تنخواہیں نہیں بھیجی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے فیصلے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس کی ذاتی اور پیشہ ورانہ بہت سی وجوہات ہیں لیکن میں یہاں ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔ جاوید احمد قائم نے کہا کہ سفارت خانے میں ایک نئے شخص کو تفویض کیا گیا ہے، اس کا نام صرف ‘سادات’ ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جاوید احمد قائم نے چین چھوڑ دیا ہے۔ وہ کب اور کہاں گئے ہیں اس حوالے سے ہمارے پاس تفصیلات نہیں ہیں ۔#/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.