سرانان:مسجد اقصی پر وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اسرائیلی جارہیت پر اسلامی فوجی اتحاد اور OICکی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام تحصیل سرانان کے امیرمفتی محمدآغا جنرل سیکرٹری مولوی نجیب اللہ آغامولوی محمدرفیق سابق چیئرمین مولوی محمدصادق ملک نظام سیدعزیزاللہ آغا حاجی حبیب اللہ حاجی اشرف حاجی حضرت علی مولوی، سید نیاز محمدآغا حافظ عطااللہ بدردین آغا عبدالغفور مولوی محمدشفیع مولوی صالح محمد گل عصمت اللہ حاجی نعمت اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ مسجد اقصی پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور اسرائیلی جارہیت پر اسلامی فوجی اتحاد اور OICکی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا ظہار کرتے ھوے کہا ہے کہ مسجد اقصی پر وحشیانہ حملوں میں نہتے فلسطینیوں کی قتل عام ظلم کی انتہا ہے اسلامو فوبیا میں مبتلا کفری قوتوں نے مسلم امہ کے خلاف ناقابل برداشت اور ناروا اقدامات شروع کر دئیے ہیں قبلہ اول بیت المقدس کی تحفظ کیلئے فلسطین کے مسلمانوں نے ہزاروں کی تعداد میں قربانیاں دی ہے جبکہ مسلمان حکمرانوں کی معنی خیز خاموشی قابل افسوس ہے انہوں نیبات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی پاکستان میں ایک طبقہ سیاسی جامہ میں اسرائیل جیسے وحشی ملک کے لئے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے جو کہ فلسطینی شہدا کے خون چوسنے کے مترادف ہے جب تک پاکستان میں جمعیت علما اسلام کی قیادت موجود ہو یہودیوں اور قادیانیوں کی کوئی چال اور کوئی ایجنٹ اپنے مقصود میں کامیاب نہیں ہوسکتے پاکستان کا بچہ بچہ قائد ملت اسلامیہ کے حکم پر لبیک کرتے ہے جس کی بدولت آج ملک خداداد پاکستان کو اس ناسور سے پاک کرکے زمان پارک تک محدود کیا اور بہت جلد زمان پارک سے بھی ان کا صفایا کرکے ان سے پاکستان کو مکمل صاف کیا جائے گا