ایران سے مذاکرات،سعودی نائب وزیردفاع کا دورہ عراق

بغداد  : سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان وفد کے ہمراہ عراق پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے عراق کے صدر برہم صالح سے ملاقات کی۔سینئر عراقی افسر اورایک سفارت کار کے مطابق بغداد میں سعودی عرب اور ایران کے وفود کے مابین ملاقات کے کئی دور ہو چکے ہیں جس میں علاقائی امور پر بات چیت ہوئی، بات چیت میں ترکی اور متحدہ عرب امارات بھی شریک ہوئے ۔ جن کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین پانچ سال قبل منقطع ہونیوالے روابط کی بحالی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی انٹیلی جنس چیف کی قیادت میں ایک وفد نے دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے انٹیلی جنس چیف سے ملاقاتیں کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.