ریاض:سعودی عرب میں ہارس فیسٹیول 2022 کا آغاز ریاض میں قائم گھڑسواری کے بین الاقوامی مرکز اور سیرگاہ میں شروع ہو گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں سٹریٹجک پارٹنر درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ہارس فیسٹیول2022 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ سعودی عرب میں عربی نسل کے گھوڑوں کے فیسٹیول کادوسرا ایڈیشن ہے ،جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔فیسٹیول میں اعلی نسل کے عربی گھوڑوں کی نیلامی کا اہتمام بھی کیا گیا۔برومہ بہماس نام کا نایاب گھوڑا اس نیلامی میں ایک لاکھ 80 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔ نیلامی سے وصول ہونے والی رقم کا ایک حصہ خیراتی ادارے کو دیا جائے گا۔