کراچی:
محکمہ صحت سندھ نے خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے، اور محکمہ صحت نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کے لیے انہیں شناختی کارڈ کی بھی ضرورت نہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کو سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے، ان کے گھروں کے قریب ویکسینیشن کیمپ لگائیں جائیں اور ان کے گھروں میں جاکر انہیں آگاہی دی جائے۔