کوئٹہ، کرپشن کی باتیں کرنا وزیراعلیٰ کو زیب نہیں دیتا ہے وزیراعلی ہماری تین نسلوں کے ترقیاتی کاموں کی تحقیقات کروالیں اگر کرپشن ثابت ہوئی تو ہم ہرسزا بھگتنے کیلئے تیارہیں یہ سب کو پتہ ہے کہ کرپشن کون کر رہا ہے،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیان پر ردعمل
کوئٹہ، اگر میں نا اہل تھا توجام کمال نے بحیثیت پارٹی ٹکٹ کیوں دیا اوراگر میں نا اہل تھا تو وزیراعلیٰ بلوچستان مجھے تین سال سے اسپیکر کیوں چلا رہے ہیں اگر میں اتنا ہی نا اہل ہوں تو مجھے اسپیکر شپ سے نکال دیں،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیان پر ردعمل
کوئٹہ،میرے حلقے میں مسلسل تین سال سے مداخلت ہورہی ہے اور میرے حلقہ انتخاب کو اپوزیشن سے بھی کم فنڈز دیئے جارہے ہیں کل میں اپنے حلقے کے عوام کو کیامنہ دکھاؤں گااسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیان پر ردعمل
[…] عبدالقدوس بزنجو نے ممبران کو بریفنگ میں بتایا کہ بلوچی روایات کے مطابق زبان دی ہے اب جام کمال کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا ہمارے خلاف اگر مقدمات بنا ئے جائیں یا کچھ بھی کر لیں اب جام کمال کا ساتھ نہیں دیں گے، عبدالقدوس بزنجو نے ناراض ممبران سے گفتگو میں کہا جام کمال کے علاوہ کوئی بھی قبول ہے […]