بلوچستان میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب

عدالت عالیہ بلوچستان میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نعیم اختر افغان نے پرچم کشائی کی

تقریب میں جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان جوڈیشل افسران وکلاء ضلع اور عوام کی بھرپور شرکت
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے تقریب میں شریک بچوں کو بطور مہمان خصوصی اسٹیج پر بلا کر ان کی حوصلہ افزائی کی

یہ بچے ہماری امید ہیں اور ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان
مادر وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کی مزاحمت میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ
آج تجدید عہد کا دن ہے ہمیں آنے والے برسوں کے لیے عہد کرنے ہوں گے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان

آئیے عہد کریں کہ ملک کو ہر قسم کی اقربا پروری کرپشن اور بدعنوانی سے پاک کریں گے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

ہر قسم کے تعصب کو بالائے طاق رکھ کر ایک پاکستانی قوم بننےکی سوچ اپنانا ہوگی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

یہ عہد کرنا ہوگا کہ قائد کے اصولوں ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کو اپنائیں گے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

آئیے عہد کریں کہ قومی وسائل کو ہرگز ضائع نہیں کریں گے اور مالی نظم و ضبط قائم کریں گے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

ہر ادارے سے وابستہ شخص اور شہری کو اس ملک کی ترقی کے لئے اس کی اونرشپ لینا ہوگی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

Leave A Reply

Your email address will not be published.