گوادر(آن لائن)گوادر لسبیلہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ گوادر میں جو سیکورٹی کے نام پر باڑ لگائی جارہی ہے اس معاملے کو اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے سامنے اٹھائیں گے اور گوادر کے لوگوں کے تحفظات کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائونگا اسلم بھوتانی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ گوادر کو اقتصادی حوالے سے بزنس فرینڈلی بنایا جائے نہ کے سیکورٹی زون میں تبدیل کیا جائے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اس طرح نہ صرف سرمایہ کاروں میں خوف کا احساس ہوگا بلکہ مقامی لوگوں نے جو سی پی ای سی کے حوالے سے خوشحالی کے خواب دیکھے تھے اس کو بھی دھچکا لگے اورگوادر کی مقامی آبادی خود کو سی پی ای سی سے علیحدہ تصور کرے گی ایم این اے اسلم بھوتانی نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت گوادر کو باڑ لگانے کے عمل پر عوامی مفاد میں ضرور نظرثانی کرے گی ۔