کشمیر اور کشمیری عوام سے میرا دل کا رشتہ ہے،شاہد آفریدی
اسلام آباد: پاکستان کے سٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ ارشد تنولی سے ملاقات کے دوران کیا۔ شاہد آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن میں بھی لیگ کے برینڈ ایمبیسڈر رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر اور کشمیری عوام سے میرا دل کا رشتہ ہے، کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا سیزن انتہائی کامیاب رہا، کشمیر کاز میرے لیے بہت اہم ہے، اس کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہنا چاہتا ہوں۔اس موقع پر چیئرمین کے پی ایل ارشد خان تنولی نے کہا کہ ہم سب مل کر کشمیر پریمیئر لیگ کو کامیاب بناسکتے ہیں