سپن باؤلرز کیخلاف قومی کھلاڑیوں کی دشواری پر مصباح الحق کو تشویش
لاہور سپن باؤلرز کے خلاف قومی کھلاڑیوں کی دشواری نے ہیڈکوچ مصباح الحق کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ ہیڈکوچ نے قومی کھلاڑیوں کی سپنرز کے خلاف خطرے کو بروقت بھانپ لیا۔ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی فتح کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا کہ سپن کوکھیلنے میں مشکل پیش آرہی ہے اور ورلڈکپ بھارت میں ہے سپن کیخلاف بیٹنگ اچھی کرناہو گی۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کیلئے سیریز جیتنا اچھا تھا ساؤتھ افریقہ ایک اچھی ٹیم ہے ، ٹیم کے مورال کے لئے جیت بہت ضروری تھی اہم بات یہ ہے ہم سیریزجیتے ہیں۔ہیڈکوچ نے کہا کہ نیا کپتان ہے پاکستان نے ٹیسٹ، ٹی20سیریزمیں کامیابی حاصل کی،ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل تھے ، پی ایس ایل کے بعدایک اچھاپول سامنے آئے گا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پچزتوبظاہربیٹنگ ہیں،موسم کی وجہ سے فرق پڑا، خامیاں جہاں ہیں ان کو دور کرنا ہے ، سپن کوکھیلنے میں مشکل پیش آرہی ہے اور ورلڈکپ بھارت میں ہے سپن کیخلاف بیٹنگ اچھی کرناہو گی۔ورلڈ کپ تک خامیوں کو دور کر کے بیٹنگ بہتر کر لیں گے ۔