پاکستانی کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے نمبر ون بلے باز کی پوزیشن چھین لی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے، اور اس بار پاکستان ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم کو دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف ، ظہیر عباس اور جاوید میاں داد کے بعد نمبر ون بننے والے چوتھے پاکستانی ہیں، جب کہ بابر اعظم نے نمبر ون بلے باز بن کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی 5 سال سے قائم بادشاہت کاخاتمہ کیا ہے، بھارتی کپتان 2017 سے ون ڈے بیٹنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قابض تھے۔