کراچی کا اسٹیڈیم خالی دیکھ کر ناقابل یقین حد تک افسوس ہوا،وسیم اکرم

0 192

تماشائیوں کی تعداد کم وجہ معلوم ہے لیکن میں آپ لوگوں سے سننا چاہتا ہوں کہ مجھے بتائیں کہ کرائوڈ کہاں ہے اور کیوں وسیم اکرم
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تماشائیوں کی تعداد کم ہونے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیشنل اسٹیڈیم کو خالی دیکھ کر ناقابل یقین حد تک دکھ ہوا، خاص طور پر پاکستانی ٹیم کی گزشتہ ماہ کی پرفارمنس کے بعد۔سابق کپتان قومی ٹیم نے مزید کہا کہ مجھے تماشائیوں کی تعداد کم وجہ معلوم ہے لیکن میں آپ لوگوں سے سننا چاہتا ہوں کہ مجھے بتائیں کہ کراڈ کہاں ہے اور کیوں؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.