بیٹر کی جانب سے چکنگ کا الزام محمد حسنین کو دباو میں لانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
لاہور: ہینرکس موئسز نے محمد حسنین پر چکنگ کا الزام عائد کردیا۔بگ بیش میچ میں سڈنی سکسرز کے کپتان آسٹریلوی بیٹر کو پاکستانی پیسر کے باو?نسرز کھیلنے میں دشواری ہوئی،اننگز کے 12ویں اوور میں ہینرکس نے ایک گیند بولر کی جانب کھیلی،محمد حسنین نے وکٹ کو نشانہ بنانے کا اشارہ کیا،دونوں نے ایک دوسرے کو گھور کر دیکھا،پیسر نے باو?نسر کرایا،امپائر نے وائیڈ قرار دے دیا۔ہینرکس نے کہا کہ ’’نائس تھرو دوست‘‘، اگلی گیند پر سنگل لینے کے بعد بھی وہ محمد حسنین سے کچھ کہنے کیلیے گئے،16 ویں اوور میں پیسر نے ایک شاندار باو?نسر کرایا تو ہینرکس نے ایک بار پھر کہا’’نائس تھرو میٹ‘‘، بیٹر کی جانب سے چکنگ کا الزام محمد حسنین کو دباو? میں لانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔