مسجد نبوی میں رمضان کے دوران لیڈیز سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گی

مدینہ منورہ؛مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے دوران لیڈیز سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گی سعودی اخبار مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان کے انتظامات کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ہنگامی صورتحال ، خطرات سے نمٹنے ، امن و سلامتی کے انتظامات اور سہولتوں کا نظام جدید خطوط پر استوارکرنے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں امن و سلامتی کے انتظامات کرنے والے ادارے اوردیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ مسجد نبوی میں لیڈیز سکیورٹی اہلکاروں کی تعینات کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایات پر زائرین کو رمضان میں نئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.