اوستہ محمد میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، شہری و تاجر عدم تحفظ کا شکار

اوستہ محمد شہر اور گردونواح میں اسٹریٹ کرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث شہری اور تاجر برادری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ گزشتہ شب واپڈا کالونی میں نامعلوم چوروں نے ایس ڈی او کیسکو کے گھر میں گھس کر موٹر کار چوری کرنے کی کوشش کی، تاہم گاڑی اسٹارٹ نہ ہونے پر چھوڑ دی گئی۔
بعد ازاں چور کالونی میں کھڑی معروف قوم پرست رہنما ملک سلطان احمد مستوی کی ایف ایکس کار چوری کر کے فرار ہو گئے۔ شہر میں آئے روز چوری اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کے واقعات معمول بن چکے ہیں، جبکہ سٹی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ مزید کارروائی مقامی پولیس کی جانب سے جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.