کوئٹہ سیٹلائیٹ ٹاون سے گرفتارخود کش حملہ آور خاتون سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

کوئٹہ ؛ کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن لیڈیز پارک سے گرفتار خودکش حملہ آور خاتون سے متعلق ہوش رْبا انکشافات سامنے آگئے، ملزمہ کا شوہر اور سسر بھی بلوچ عسکریت پسندوں میں شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ عرف ندیم کا تعلق بھی BLF کے عسکری ونگ سے جبکہ سسر ماسٹر محمد حسین کا تعلق BNM کی مرکزی کمیٹی سے ہے، بیباگاربلوچ اور اسکا بھا ئی BLF کمانڈر وں کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں، ان کمانڈروں میں واحد بخش قمبر۔ BLF کا بانی ڈاکٹر اللہ نذر۔

دلیپ شکاری اور BNM کا چییر مین غلام نبی ہی بتان شامل ہیں، 2016 میں بیباگار اور اسکا بھا ئی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازعے پر لڑائی کے نتیجے میں مارے گئے ہیں ۔- ماہل کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوئی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چییرمین ہے۔ گرفتار خودکش نے مزید بتایا کہ ماہل کو استعمال کر کے زور دیا گیا کہ وہ BLF کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے ،آخر کیوں بلوچ مائوں بہنوں کو دشمن اپنے ناپاک عزائم کیلئے استعمال کرتا ہے۔؟؟ آزادی کے حصول کی نام نہاد تنظیمیں کب تک ملک دشمنی میں خواتین کو اس گھنا ئونے اور خطرناک کھیل کا حصہ بناتی رہیں گی ؟ بلوچ ایک غیرتمند قوم ہے اور یہ بلوچی تہذیب کے خلاف ہے کہ وہ عورت کو اسکی اولاد سے الگ کر کے خودکش حملہ آور بننے پر آمادہ کر دے،- بلوچ پیسوں کیلے اپنی حرمت کو کبھی استعمال نہیں کر سکتا۔ دشمن کے ناپاک اور شرمناک عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں اور اب کسی ماں کو اولاد سے الگ کر کے خودکش حملہ آور نہیں بنانے دیا جایگا- سوشل میڈیا پر دھشتگرد تنظیم BLF کا خودکش حملہ آور خاتون ماہل کو مسنگ پرسن بنانے کا پروپیگینڈہ بھی بے نقاب ہو چکا ہے- ٹویٹر پر BLF کی ’’دا بلوچستان پوسٹ‘‘ کے ہینڈل سے شا ئع ہونے والی تصویر اور اس پر بنایا گیا جھوٹا بیانیہ صرف اپنے مکروہ چہرے کو چھپانے کی ناکام سازش تھی جو پاکستانی قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.