کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے صوبے کو بغیر کسی سرمایہ کاری کے سالانہ 300 ارب روپے حاصل ہوں گے، یہ سرمایہ کاری کا گیٹ وے ہے۔
کوئٹہ میں دسویں نیشنل ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ 8 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لا رہا ہے، معاہدے کو سیاسی بنانا ملک اور صوبے کے مفاد میں نہیں ہے، پاک فوج نے معاہدے میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو ملک کے اثاثے جرمانے میں چلے جاتے، ہمیں کسی قسم کے اخراجات اور خرچے کے بغیر سالانہ 300 ارب روپے ملیں گے جبکہ 200 ارب روپے وفاقی حکومت کو ملیں گے۔