لاہور: چوہنگ کے علاقے میں بیوی نے لڑائی جھگڑا سے تنگ آ کر شوہر کو قتل کر دیا۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں بیوی نے شوہر سے لڑائی کے دوران چھریوں کے وار کردیئے، جس کے نتیجے میں علی شان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جب کہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول علی شان کا اپنی بیوی رضیہ بی بی کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا، گزشتہ رات ملزمہ نے چھری کے وار کرکے اپنے شوہر کو شدید زخمی کردیا تھا، اہل علاقہ نے ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے زخمی علی شان کو اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔