وسیم اکرم کو ٹیم سے باہر رکھنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا: ٹیم ڈاکٹر توصیف ڈاکٹر کا انکشاف

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر توصیف نے انکشاف کیا ہے کہ وسیم اکرم کو ٹیم سے باہر رکھنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ۔

سابق کپتان وسیم اکرم کے متعلق ٹیم کے سابق ڈاکٹر توصیف کے بیان نے نیا پنڈورہ بکس کھول دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر توصیف نے بتایا کہ شارجہ میں وسیم اکرم زخمی ہوگئے تھے۔ ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کی بھرپور کوشش تھی کہ وسیم اکرم کی ٹیم میں واپسی نہ ہوسکے۔ڈاکٹر توصیف نے بیان دیا کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کو اَن فٹ قرار دے دیا جائے۔ دعوے کے مطابق ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ مختلف کھلاڑیوں نے وسیم اکرم کے خلاف سازش کی جن میں بڑے کھلاڑی بھی شامل تھے۔ کھلاڑیوں کی خواہش تھی کہ وسیم اکرم کو اَن فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کردیا جائے جو واپس نہ آسکیں۔#/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.