لاہور ٹیسٹ؛ آسٹریلیا کی دوسرے روز بیٹنگ جاری

 لاہور: سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے کھیل کا دوبارہ آغاز کر دیا۔

دوسرا روز

مہمان ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے تھے، آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ 91 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پہلا روز

مہمان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ابتدا میں ہی ان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے 8 رنز پر دو کھلاڑی پویلین بھیج دیے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز جبکہ مارنس لبوشین بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین ٹیسٹ کیریئر میں تیسری مرتبہ پاکستان کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسپنر نعمان علی کی گیند پر کپتان بابراعظم نے عثمان خواجہ اور نعمان علی نے اپنی ہی گیند پر اسٹیو اسمتھ کا اہم کیچ چھوڑ دیا۔

چائے کے وقفے کے بعد اسٹیو اسمتھ 59 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے اور اوپنر عثمان خواجہ 91 رنز بنا ساجد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ٹریوس ہیڈ 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کیمرون گرین 20 اور الیکس کیرے 8 رنز بنا کرکریز پر موجود ہیں۔

 

 

آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کی پلینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ میزبان ٹیم پاکستان نے فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو آخری ٹیسٹ کا حصہ بنایا ہے۔

 

آخری ٹیسٹ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

پاکستان

امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، حسن علی، نسیم شاہ۔

آسٹریلیا

عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن، مچل سوئپسن۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.