ٹرمپ کے مواخذے کیلئے تحریک پیر کو سینیٹ بھیجی جائیگی
واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان ٹرمپ کے مواخذے کیلئے تحریک پیر کو سینیٹ کے حوالے کرے گا،اس حوالے سے امریکی حکمران جماعت کی سپیکر نینسی پلوسی نے تحریک پیر کو سینیٹ بھیجنے کی تصدیق کردی۔ حکمران جماعت کے سینیٹ میں اکثریتی لیڈرچک شمر نے کہاہے کہ یہ ایک مکمل اور شفاف ٹرائل ہوگا، اپوزیشن جماعت ریپبلکن کے سینیٹ میں اقلیتی لیڈر مچ مکونل نے مواخذہ کی کارروائی فروری کے وسط تک شروع کرنے کی درخواست کی تھی،ادھر سابق صدر ٹرمپ نے اپنے وکلا سے مشورے شروع کردیئے ہیں۔انہوں نے بچ بوئرز کو اپنا وکیل مقرر کردیا۔مواخذے کی کامیابی کے بعد ٹرمپ کو آئندہ الیکشن کیلئے نااہل قراردیاجائے گا،وہ عہدہ صدارت کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے پہلے صدر ہونگے ۔