قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے سندھ کے بیٹسمین شرجیل خان نے کہا کہ میرے ذہن میں تھا کہ اپنی نیچرل گیم کھیلنی ہے، سیٹ ہونے کے بعد کھیل پر کنٹرول آجاتا ہے، سینچری اسکور کرنے سے مجھے بہت اعتماد ملا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شرجیل خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی پچز کچھ سلو ہیں جو بیٹسمین اور فاسٹ بولرز کو مدد دے رہی ہیں لیکن ان وکٹوں پر اسپنرز کے لیے زیادہ مواقع ہیں، تینوں شعبوں میں جو بھی کھلاڑی ٹھنڈے ذہن اور مکمل توجہ کے ساتھ کھیلے گا وہ کامیاب رہے گا۔