ھمبر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نوازنے نالہ بھمبر(پتن )کا ہنگامی دورہ کیا،اس دوران انہوں نے نالے میں پانی کی سطح کاجائزہ لیا۔

محکمہ اطلاعات بھمبر
24 اگست 2025
بھمبر۔۔
بھمبر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نوازنے نالہ بھمبر(پتن )کا ہنگامی دورہ کیا،اس دوران انہوں نے نالے میں پانی کی سطح کاجائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنرنے خبردار کیاکہ بارشوں کے دوران عوام احتیاط کریں،بھمبر ،برنالہ سماہنی میں عوام ندی نالوں سے ہر صورت دور رہیں،گاڑی موٹرسائیکل پانی میں ہرگز داخل نہ کریں،نالوں میں طغیانی ہے،تمام ریسکیو ادارے الرٹ اور فون آن رکھیں۔مجموعی طورپر کسی جگہ نقصان کی اطلاع نہیں،اسکے علاوہ پولیس کو عوامی مقامات پرمتحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام ریسکیو و دیگر ادارےالرٹ ہیں . صبح سحری وقت بارش کا آغاز ہوا جس دوران ریسکیو ادارے پولیس مجسٹریٹس موجودتھے۔
ڈپٹی کمشنربھمبر چوہدری حق نواز کو دوران بریفنگ ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ اورتحصیلدارعبدالقیوم نے بتایاکہ دانش سکول سسٹم کی گاڑی بارش سے قبل تکنیکی بنیادوں پرخراب تھی اور اسکے لیے دانش سکول سسٹم اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو آپریشن کررہی ہے تاہم سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے جس میں یہ کہاگیاکہ گاڑی بارش کے دوران ڈوب ہوگئی۔ہیوی مشینری و بڑی گاڑی نالے کے کنارے دلدل میں پھنسی ہے۔دوران گفتگو ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ تمام وسائل بروئے کار لاکرجلداز جلد گاڑی کو باہرنکالیں،ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے لئے وہ عسکری حکام سے بھی رابطہ کرتے ہیں اور یہ آپریشن جلدمکمل ہو گا،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق لمحہ بہ لمحہ باخبرہیں اور انہوں نے عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے خصوصی ہدایات دیں ہیں۔ دوسری جانب عوام مسافروں اہل علاقہ کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ جان کے تحفظ کی خاطر پانی کے قریب نہ جائیں۔پولیس کوہدایت کی گئی ہے جو افراد قانون کوہاتھ میں لیتے ہیں انہیں گرفتارکیاجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.