ترجمان اسلام آباد پولیس
تھانہ شالیمار کے علاقہ میں ملزمان کی پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ۔
پولیس ٹیم گرفتار ملزم عاصم جہانگیر کی نشاندھی پر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے لے کر جارہی تھی۔
گرین ایریا میں چھپے ملزم کے ساتھیوں نے اچانک پولیس ریڈنگ ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔
ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے پولیس وین کا ٹائرپھٹ گیا جبکہ پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے۔
ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزم عاصم جہانگیر زخمی ہوگیا۔
ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ملزم عاصم جہانگیر تھانہ شالیمار کے مقدمہ نمبر 850 میں جسمانی ریمانڈ پر تھا۔
مقدمہ میں، پولیس پر حملہ اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔محمد جواد طارق
ملزم سنگین جرائم کے 19 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ڈی آئی جی
پولیس پر حملہ کرنے والے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق