:وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 3 کھرب 84 ارب 65کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جبکہ اب تک 81ارب 91 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کیے جاچکے ہیں ۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 11کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی، پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 33 ارب 10 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 56ارب 44 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 59 ار ب 37کروڑ ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 2 ارب 32 کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے3 ارب 39 کروڑ ، پلاننگ کمیشن کی17 ارب 99 کروڑ ، ریلویز ڈویژن کے لئے 12 ارب 25 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے 86کروڑ 65لاکھ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 8 کروڑ 97لاکھ، قومی تاریخی ورثہ ڈویژن کیلئے 35 لاکھ62، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 8 ارب 66 کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 8 ارب 37 کروڑ ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کیلئے 91 کروڑ، لاجسٹک ڈویژن کیلئے 32کروڑ 55 لاکھ، داخلہ ڈویژن کیلئے 3 ارب 5 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 8 ارب 37 کروڑ ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کیلئے 2 ارب 20کروڑ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 49 کروڑ ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 3کروڑ 64لاکھ، ہائوسنگ ورکس ڈویژن کیلئے 8ارب 51 کروڑ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 21ارب 39کروڑ، صوبوں اور سپیشل ایریاز کیلئے 79ارب 56 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے 2 ارب 12 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 7 ار ب 26 کروڑ ، سٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 32 کروڑ ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے ایک ارب 32 کروڑ ، ڈیفنس ڈویژن کیلئے ایک ارب 88 کروڑ ، کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 25 کروڑ 48 لاکھ ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے ایک ارب 83 کروڑ ، کیبنٹ ڈویژن کیلئے17 ارب 77 کروڑ ، سرمایہ کاری بورڈ ڈویژن کیلئے 40 کروڑ53، ایوی ایشن کے لئے 2 ارب 20 کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔