*🇵🇰 ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو*
*📜 پریس ریلیز*
ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
*ایس ایچ او کوٹری انسپکٹر شہزاد قاضی کی سربراہی میں کوٹری پولیس نے فحاشی کے اڈے پر کامیاب کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران موقع سے 3 عورتوں اور 3 مردوں سمیت 6 ملزمان 01 منظر اکبر جونیجو (عرف لالا جونیجو) 02 اویس ولد مہر علی کھاوڑ 03 ساجن پنھور 04 سپنہ زوجہ لالاجونیجو 05 شائستہ زوجہ عبدالغنی ببر
06 حرمت زوجہ ساجن پنھور کو گرفتار کرلیا گیا۔*
*گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔*
*ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ضلع بھر میں سماجی برائیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔*
*ترجمان جامشورو پولیس*