آئندہ بلدیاتی انتخابات کی مانیٹر نگ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

آج صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے کانفرنس ہال میں صوبائی الیکشن کمشنر جناب علی اصغر سیال کی زیر صدارت ضلع کو ئٹہ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی مانیٹر نگ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سید وسیم احمد جعفری ، ریجنل الیکشن کمشنر طاہر حسن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آغا سمیع اللہ ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ، ڈائریکٹر الیکشنز عبد اللہ ، ڈائریکٹر ایڈ من نعیم احمد سمیت 17 مانیٹرنگ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع کوئٹہ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی مانیٹر نگ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے شرکا کو مانیٹرینگ کے طریقہ کار، ذمہ داریوں اور پول ڈے سے متعلق اہم نکات پر تفصیلی بر یفنگ دی، تاکہ انتخابی عمل 28دسمبر 2025 کو قانون کے مطابق آزاد، منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد ہوں۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر جناب علی اصغر سیال نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ما نیٹر نگ ٹیمیں پولنگ سے قبل، دوران ، اور بعد ازاں اپنے فرائض پوری ذمہ داری، غیر جانبداری اور موثر طریقے سے انجام دیں گی ، تاکہ عوام کا انتخابی عمل پر مکمل اعتماد برقرار رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.