پاکستان آسٹریلیا سیریز ، پہلے ہی دن 14 ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت ہوگئے

راولپنڈی کے بعد آج سے کراچی اور لاہور کے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹس کی بھی آن لائن بکنگ کروائی جاسکے گی
لاہو: پاکستان اور آسٹریلیا کی تاریخی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ہی روز ریکارڈ 14 ہزار سے زیادہ ٹکٹس آن لائن فروخت ہوگئے، راولپنڈی کے بعد آج سے کراچی اور لاہور کے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹس کی بھی آن لائن بکنگ کروائی جاسکے گی ۔ ذرائع کے مطابق پہلے دن چار مارچ سے شروع ہونے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ٹکٹس خریدنے میں شائقین کی اتنی دلچسپی دیکھ کر پی سی بی حکام خاصے خوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ ٹیسٹ میچز میں ریکارڈ تماشائی گرانڈ میں آکر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے ۔ کراچی ٹیسٹ 12 مارچ سے شیڈول ہے ۔ 21 مارچ سے پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ کی میزبانی قذافی سٹیڈیم کرے گا ۔ مارچ کے دوسرے ہفتے میں ون ڈے سیریز کے ساتھ واحد ٹی ٹونٹی میچ کے ٹکٹس بھی بک کروانا ممکن ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.