اسلام آ باد:وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے 27 فروری کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہو ئے جس طرح پاکستانیوں کا سر فخر سے اونچا کیاوہ تاریخ کا حصہ ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ’’ تین سال پہلے آ پریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا تاریخی معرکہ وقوع پذیر ہوا میں خوش قسمت ہوں کہ اس تمام فیصلہ سازی کے مرحلے ک حصہ رہا ہمارے جانبازوں نے جس طرح پاکستانیوں کا سر فخر سے اونچا کیاوہ تاریخ کا حصہ ہے،وزیر اعظم اور فوجی کمانڈ نے جس طرح قیادت دی وہ کہانی سننے سے تعلق رکھتی ہے‘‘۔یاد رہے کہ تین سال قبل 27 فروری کو پاکستان کے جری ہوابازوں نے بھارت کے نام نہاد سورماوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر تاریخ رقم کی تھی۔ دو بھارتی جنگی جہاز زمین بوس ہوئے جبکہ بھارتی ہوا باز ابھی نندن گرفتار کر لیا گیا تھا، اس معرکے سے منسوب پاک فضائیہ کی جنگی گیلری آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ابھی نندن کے زیراستعمال یونیفارم اور جنگی ہوابازی میں استعمال ہونے والا سامان دشمن کی پسپائی کی داستان سنا رہا ہے۔