پی ایس ایل؛ کراچی اورلاہورسے خصوصی پروازوں کوابوظہبی میں لینڈنگ کی اجازت
کراچی: کراچی اورلاہور سے خصوصی پروازوں کو ابوظہبی میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔
پی ایس ایل 6 کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ کراچی اورلاہورسے خصوصی پروازوں کو ابو ظہبی میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔ دونوں پروازیں شام 5 بجے ابو ظہبی روانہ ہو رہی ہیں، لیگ میں شریک کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، براڈ کاسٹرز اور آفیشلز کو لے کر دونوں پروازیں بیک وقت روانہ ہورہی ہیں۔
کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 6207 روانہ ہورہی ہے، لاہور سے اسی وقت پرواز پی کے 6203 روانہ ہوگی، کھلاڑی اور عملہ ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی کے لیے بسوں میں سوار ہوگیا، ویزوں کے منتظر کھلاڑی اور آفیشلز اجرا کی صورت میں الگ پرواز سے روآنہ ہوں گے