بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ لائیو اسٹاک زبو حالی کا شکار دوائیاں ہسپتال کے بجائے کوئٹہ و دوسرے اضلاع میں فروخت ہونے کا انکشاف ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ لائیو اسٹاک زبو حالی کا شکار بنتا جا رہا ہے سرکاری ادوایات غریب مال داروں کو ملنے کے بجائے کوئٹہ سمت دوسرے اضلاع میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے باوثوق ذرائع کا دعوی ہے کہ قیمتی میڈیسن فروخت کئے جاتے ہیں اور 30 سے 40 روپے والے میڈیسن مالداروں کو دئیے کر ان کو کہا جاتا ہے کہ پرئیویٹ میڈیکل سٹور سے آپ کو ادویات مل جائیں گے خدارا عوامی ٹیکس کا کرپشن بند کیا جائے نوٹ زیر نظر تصویر ضلع بارکھان کا ہی ہے جہاں پے قیمتی ادویات ویکسین تمام ادویات ہر عام و خاص کو مل رہے پھر کوہلو میں کیوں نہیں عوامی حلقوں نے رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز مری ، ڈپٹی کمشنر کوہلو ،کمشنر سبی ڈویژن چیف سیکرٹری بلوچستان ،و سیکرٹری لائیو اسٹاک سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے۔