سادہ روٹی کی قیمت میں 6روپے اضافہ، 14روپے کے بجائے 20روپے میں بکنے لگی، تندور مالکان نے سرکاری نرخوں کا نظر انداز کردیا

لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں تندور مالکان نے سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روٹی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا ہے۔

سٹی 42 کے مطابق 14 روپے میں فروخت ہونے والی سادہ روٹی اب 20 روپے تک پہنچ گئی ہے، یعنی فی روٹی 6 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔تندور مالکان کا مؤقف ہے کہ ایل پی جی گیس اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث انہیں روٹی مہنگی کرنا پڑی، ان کے مطابق اگر گیس اور آٹا سستا فراہم کیا جائے تو وہ قیمتیں کم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر نے اس اضافے کو خودساختہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے اور اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.