گلمت میں ایریگیشن واٹر سپلائی سسٹم کی کامیاب بحالی

ہنزہ
واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے مقامی کمیونٹی کے تعاون سے دلگرام، گلمت ہنزہ میں ایریگیشن واٹر سپلائی سسٹم کو کامیابی سے بحال کر دیا ہے، جو 12 اگست 2025 کو نالے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا۔
اس منصوبے کے تحت، اسکروٹنی کمیٹی کی منظوری کے بعد محکمے نے 600 رننگ فٹ 8 انچ قطر کے ایچ ڈی پی ای پائپ فراہم کیے، جس سے ایریگیشن واٹر سپلائی کی فوری بحالی ممکن ہوئی۔ یہ بحال شدہ نظام تقریباً 130 گھرانوں کو سہولت فراہم کرے گا اور 800 کنال زرعی زمین کو ایریگیشن کی سہولت میسر ہوگی۔یہ اقدام نہ صرف زرعی پیداوار کو محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ متاثرہ علاقے میں کمیونٹی کے روزگار کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.