ریاض: مدینہ میں تیز رفتار اور بے قابو ٹرک نے سگنل پر کھڑی گاڑیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مدینے کی مرکزی اور مصروف شاہراہ پر گاڑیاں سگنل کے کھلنے کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ ایک تیز رفتار اور بے قابو ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا۔
ٹریفک حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے دو حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔