پی ٹی آئی رمضان سے پہلے انتخابات چاہتی ہے: فواد

وقت کم ہے، اسمبلیاں توڑنے میں زیادہ دیر نہیں کرسکتے، رہنما پی ٹی آئی
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت رمضان سے پہلے انتخابات چاہتی ہے۔ وقت کم ہے، اسمبلیاں توڑنے میں زیادہ دیر نہیں کرسکتے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف رمضان سے پہلے یعنی 20 مارچ تک انتخابات چاہتی ہے، وقت کم ہے، اسمبلیاں توڑنے میں زیادہ دیر نہیں کرسکتے۔دوسری جانب پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال نے موجودہ حکومت پر اسمبلیاں بچانے کے لیے پیسہ چلانے کا الزام لگادیا۔اسلم اقبال نے کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹنے سے روکنے کا ایک طریقہ ہے کہ یہ یہاں آئیں، منڈیاں لگائیں، جانور خریدیں جو یہ پہلے بھی کرتے رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.