کوئٹہ: بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی گئی،
ڈیڈ لائن پوری ہوتے ہی کریک ڈاؤن کریں گے اور جعلی شناخت کارڈ بنانے والوں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن پوری ہونے میں تین دن باقی ہیں۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر ملکی تارکین کو جعلی شناختی کارڈز بنا کر دینے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے،